ایک نیوز:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےآصف علی زرداری کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کااظہار کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کاکہنا تھا کہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری کا دوسری بار صدر منتخب ہونا ان پر قومی اسمبلی، سینٹ آف پاکستان اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔آصف علی زرداری ایک کہنہ مشق، مخلص، مدبر اور زیرک سیاسی رہنما ہیں۔
سردار ایاز صادق کامزید کہنا تھاکہ نو منتخب صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں وفاق اور صوبوں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ حاصل ہو گا۔نو منتخب صدر علی زرداری جمہوریت کے فروغ اور جمہوری اداروں کے استحکام پر یقین رکھتے ہیں۔