عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر مقرر کرنے کی درخواست سپیکر کوجمع کرادی گئی

Mar 09, 2024 | 18:28 PM

ایک نیوز:سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب کو قائد حزب اختلاف مقرر کرنے کیلئے درخواست سپیکر آفس میں جمع کرادی گئی ۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے عمر ایوب کواپوزیشن لیڈر نامزد کیاگیا۔

سنی اتحاد کونسل کے رہنما ملک عامر ڈوگر کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کیلئے درخواست جمع کرائی گئی ۔صاحبزادہ حامد رضا، علی محمد خان، ریاض فتیانہ، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر اپوزیشن ممبران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں