پیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں کی نومنتخب صدرآصف زرداری کومبارکباد

پیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں کی نومنتخب صدرآصف زرداری کومبارکباد
کیپشن: پیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں کی نومنتخب صدرآصف زرداری کومبارکباد

ایک نیوز:پیپلزپارٹی کے سینئررہنماؤں کی جانب سے نومنتخب صدرآصف زرداری کومبارکبادپیش کی گئی۔

سابق گورنر  اور پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم احمدمحمود کاکہنا ہے کہ آصف علی زرداری کا صدر منتخب ہونا جمہوریت کی فتح ہے ۔نومنتخب صدر آصف علی زرداری کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔ایک بار پھر انتخابی نتائج نے ثابت کردیا آصف علی زرداری وفاق کی علامت ہیں۔آصف علی زرداری سب  پربھاری کا نعرہ سچ ثابت ہوگیا ۔آصف علی زرداری نے ہمیشہ جمہوری قوتوں کا بھروسہ بنے ہیں۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ صدر پاکستان بننے پر آصف علی زرداری، ان کے خاندان اور تمام جیالوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔آصف علی زرداری مجموعی طور پر181 الیکٹورل ووٹ کے مقابلے میں 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے صدر پاکستان منتخب ہو گئے ہیں۔قومی اسمبلی اور سینیٹ سے انہوں نے 255 ووٹ حاصل کئے ہیں۔اپنے پہلے صدارت کے دور میں انہوں نے 18 ترمیم، اقتدار کی منتقلی، سی پیک، این ایف سی ایواڈ، آغاز حقوق بلوچستان اور دیگر تاریخی کارنامے سرانجام دئے۔ملک جس تقسیم اور نفرت کی سیاست سے دوچار ہے اس سے نکالے کی صلاحیت صرف آصف علی زرداری میں ہی ہے۔

 رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کاکہنا تھاکہ آج ایک تاریخ رقم ہوئی ہے۔آصف زرداری کو تاریخی مینڈیٹ ملا ہے۔ماضی میں بہت اچھی آئینی ترامیم لائے تھے۔اس دور میں بھی کئی مثبت اقدامات اٹھائے جائینگے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ دوسری مرتبہ جمہوری صدر منتخب ہوئے ہیں۔ 

رہنماپیپلزپارٹی علی حیدر گیلانی کاکہنا ہے کہ آصف زرداری کو ووٹ دینے پر ن لیگ ، ق لیگ اور آئی پی پی کے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ فارم پانچ کے مطابق آصف علی زرداری کو 246 ووٹ ملے،محمود خان اچکزئی کو 100 ووٹ ملے ،چھ ووٹ مسترد ہوئے۔کچھ ووٹ ان کے مسترد کچھ بلینک تھے ایک ووٹ ہمارا مسترد ہوا ہے۔

 علی حیدرگیلانی کاکہنا تھاکہ آصف زرداری بھاری اکثریت سے عوام کے ووٹوں سے صدر بنے ہیں۔آصف زرداری واحد شخص ہیں جنہوں نے بطور صدر پر اپنے اختیارات  اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو دیئے ۔ پاکستان سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنا ہے۔

  واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں حکمران اتحاد نے معرکہ مار لیا،آصف علی زرداری دوسری بار بھاری اکثریت سے صدرپاکستان منتخب ہو گئے۔

 نومنتخب صدرمملکت آصف علی زرداری 2008سے 2013تک صدارت کے منصب پرفائز رہ چکے ہیں۔

حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کو پارلیمنٹ سے 255سے زائد جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود اچکزئی کو 119سے زائد ووٹ ملے ۔

حکمران اتحاد کے امیدوار آصف علی زرداری نے پنجاب اسمبلی سے 246 ووٹ حاصل کئے۔جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار محمود خاں اچکزئی صرف 100 ووٹ ہی حاصل کر سکے،6 ووٹ مسترد کر دئیے گئے۔

بلوچستان اسمبلی سے حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے 47جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار نے کوئی ووٹ حاصل نہیں کیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی سے سنی اتحاد کونسل کے امیدوارمحمود خان اچکزئی نے 91الیکٹورل ووٹ جبکہ حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری نے 17ووٹ حاصل کئے۔

سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کےصدارتی امیدوارآصف زرداری کو 151 ووٹ ملے،سنی اتحادکونسل کےامیدوارمحمودخان اچکزئی کو9ووٹ ملےجبکہ 1ووٹ مستردہوا۔