آصف زرداری کے صدرمنتخب ہونےپرجیالوں کا مال روڈ پرجشن 

آصف زرداری کے صدرمنتخب ہونےپرجیالوں کا مال روڈ پرجشن 
کیپشن: آصف زرداری کے صدرمنتخب ہونےپرجیالوں کا مال روڈ پرجشن 

ایک نیوز:آصف علی زرداری کے دوسری بار صدرمملکت منتخب ہونےپر جیالوں کا پنجاب اسمبلی کے باہر جشن،مال روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کے صدر مملکت منتخب ہونے پرملک بھر میں جیالوں کاجشن،مٹھائیاں تقسیم،مبارکبادوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔

پنجاب اسمبلی سے آصف زرداری کو بھاری اکثریت میں کامیابی ملنے پر جیالوں کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی گئی ۔

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات میں حکمران اتحاد نے معرکہ مار لیا،آصف علی زرداری دوسری بار بھاری اکثریت سے صدرپاکستان منتخب ہو گئے۔

 نومنتخب صدرمملکت آصف علی زرداری 2008سے 2013تک صدارت کے منصب پرفائز رہ چکے ہیں۔

  حکومتی اتحاد کی جانب سے آصف زرداری اور سنی اتحاد کونسل  کی جانب سےمحمود خان اچکزئی صدارتی امیدوار  تھے۔