آصف زرداری کوووٹ قرآن پاک کوگواہ بناکردیا،سینیٹربہرامندتنگی

Mar 09, 2024 | 15:59 PM

ایک نیوز:سینیٹربہرامندتنگی نےکہاہےکہ آصف زرداری کوووٹ قرآن پاک کوگواہ بناکردیا۔
ٰتفصیلات کےمطابق سینیٹر بہرامند تنگی کاکہناتھاکہ میں نے قرآن پاک پر ووٹ رکھ کر ٹک کیا،قرآن پاک پر ووٹ رکھ کر بیلٹ باکس میں ڈالااورووٹ ڈالنے کے بعدآصف زرداری کودکھایا۔
بہرامند تنگی کامزیدکہناتھاکہ ووٹ آصف زرداری کی امانت تھی ،میں نےامانت لوٹادی ہے،قرآن پاک کو گواہ بنا کر اپنا ووٹ دیا ،قرآن پاک کو چوم کر اپنا ووٹ ڈالا۔
 سینیٹربہرامندتنگی نےووٹ ڈال کر آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔
بہرامندتنگی کاکہناتھاواضح کردوں میں نےپیپلزپارٹی نہیں چھوڑی ہے،بلکہ پارٹی نےمیری رکنیت منسوخ کی ہے۔
بہرامندتنگی کامزیدکہناتھاکہ شیری رحمان اورنیئربخاری سازشی کردارہے، شیری رحمان جیسے لوگوں نے میرے خلاف سازش کرکے میری بنیادی رکنیت ختم کی، میں نےآج آصف زرداری سے کہا کہ میں نے اپنا حق ادا کردیا ہے۔

مزیدخبریں