بانی پی ٹی آئی پر جو کیسز ہیں وہ عدالتوں میں لڑیں،خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی پر جو کیسز ہیں وہ عدالتوں میں لڑیں،خواجہ آصف
کیپشن: The cases against founder PTI should be fought in the courts, Khawaja Asif

ایک نیوز:رہنمامسلم لیگ ن خواجہ آصف نےکہاہےکہ بانی پی ٹی آئی پرجوکیسزہیں وہ عدالتوں میں لڑیں۔
ٰتفصیلات کےمطابق رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کاپارلیمنٹ کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ آفر کی تھی کہ معیشت پر تمام سیاسی جماعتیں مل کر بیٹھ جائے، بانی پی ٹی آئی پر جو کیسز ہیں وہ عدالتوں میں لڑیں،اگر عدلتیں ان کو رہا کر دیتی ہیں تو بسمہ اللہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔
لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ ہم پر بھی انہوں نے کیسز بنائے تھے،ہم نے ان کیسز کو عدالتوں میں لڑا اور عدالتوں نے ہمیں رہا کیا،تو ایک لیگل پراسس ہے اس کو ملکی حالات سے مشروط نہیں کیا جا سکتا۔