ایک نیوز:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخا ری نےکہاہےکہ لاشوں پرسیاست کرناپی ٹی آئی کاوطیرہ ہے۔
تفصیلات کےمطابق وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کاپنجاب اسمبلی کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ پی ٹی آئی کےلوگ پاکستان کے اداروں کیخلاف مہم چلاتے ہیں،ظل شاہ کو اس کی اپنی پارٹی کے لوگوں نے کچلا ،سب جانتے ہیں ظل شاہ کو کس کی گاڑی میں ہسپتال پہنچایا گیا۔
لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ شاندانہ گلزار نے وزیر اعلیٰ پنجاب پر بے سروپا الزام لگایا،شاندانہ گلزار اپنے الزامات کے ثبوت دیں،لاشوں پر سیاست کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، جھوٹے پروپیگنڈا کی حد ہو گئی ہے،اب الزامات کی سیاست نہیں کرنے دیں گے۔
عظمیٰ بخاری کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کو عورت کارڈ اب استعمال نہیں کرنے دیں گے،سیاسی پارٹی سے تعلق ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ کچھ بھی کہہ دیا جائے،پی ٹی آئی کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،مسلم لیگ ن آزادی اظہار کی سب سے زیادہ حامی ہے۔
لاشوں پر سیاست کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے،عظمیٰ بخاری
Mar 09, 2024 | 14:21 PM