آج یہاں سو کالڈ صدارتی انتخاب ہو رہا ہے،عمرایوب

Mar 09, 2024 | 13:26 PM

ایک نیوز:رہنماتحریک انصاف واپوزیشن لیڈرعمرایوب نےکہاہےکہ آج یہاں سو کالڈ صدارتی انتخاب ہو رہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق عمر ایوب کاپارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکےدوران کہناتھاکہ ہم اس انتخاب کو مسترد کرتے ہیں کیوں کہ ہاوس مکمل نہیں ہے،حلف لیتے وقت بھی کہا کہ ہاوس مکمل نہیں ہے،فارم 47 کے تحت لوگ ایوان میں بیٹھے ہیں۔
رہنماپی ٹی آئی کامزیدکہناتھاکہ پرائم منسٹر کے کاغذات کو ہم نے چیلنج کیا،کل شام کو ہم نے احتجاج کیا تھا اور اسپیکر کو چیلنج کیا تھا،آصف علی زرداری بیمار ہیں، اس لیے اس عہدے کے لیے ایک مضبوط شخص کو صدر ہونا چاہیے،ہم چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت ہونی چاہئے۔
 عمر ایوب کاکہناتھاکہ معاشی حالات ٹھیک نا ہوں تو مایوسی پھیلے گی،پاکستانی عوام نے جس کو مینڈیٹ دیا انہیں ایوان میں آنا چاہیے،ہمارے لیڈرز جن میں بانی پی ٹی آئی، بشری بی بی اور شاہ محمود قریشی کو رہا کیا جائے۔

مزیدخبریں