ایک نیوز:ایم کیوایم کےرہنماخواجہ اظہارالحسن نےکہاہےکہ ماضی کی تاریخ مایوس کن رہی اب بہت توقعات ہیں۔
تفصیلات کےمطابق رہنماایم کیوایم خواجہ اظہار الحسن کاپارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکےدوران کہناتھاکہ ملک کی موجودہ صورتحال کی حساسیت کا ادراک تمام سیاسی جماعتوں کو ہے،ان جماعتوں کے دعوں سے لگتا ہے کہ ملک کے دفاعی اور معاشی حالات کی بہتری کے لیے مل کر کام کریں گے۔
خواجہ اظہار الحسن کامزیدکہناتھاکہ بنیادی ذمہ داری ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ہے،ایم کیو ایم تیسری بڑی جماعت ہونے کی وجہ سے تعاون کر رہی ہے،ہمارے تحفظات کسی بھی دور میں دور نہیں ہو سکے۔
ماضی کی تاریخ مایوس کن رہی اب بہت توقعات ہیں، خواجہ اظہار الحسن
Mar 09, 2024 | 13:01 PM