ایک نیوز:سابق وزیرقانون راناثنااللہ کاکہنا ہے کہ میں سینیٹ کا امیدوار نہیں ہوں۔پارٹی بہتر فیصلہ کرے گی۔
تفصیلات کےمطابق رہنما ن لیگ راناثنااللہ کا پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ آصف علی زرداری کا مفاہمت کے حوالے سے بڑا نام ہے۔اسوقت ملک میں موجود سیاسی تقسیم میں معاملات کو بہتر کریں گے۔پارٹی جو بھی فیصلہ کرے میں سینیٹ کا امیدوار نہیں ہوں۔اپوزیشن کے ساتھ ان کے رویے کے مطابق سلوک ہو گا۔میں نہ مانوں ،کسی، کو، نہیں چھوڑوں گاان کے ڈائیلاگ ہیں۔
لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ اگر فتنہ فساد ہو گا تو ایسا ہی سلوک ہو گا،اچکزئی نظریاتی سیاستدان اور اچھے انسان ہیں ۔اب چیلنجز زیادہ ہیں تاہم پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے ریکارڈ کو بہتر کریں گے۔
سینیٹ کاا میدوارنہیں ہوں،پارٹی بہتر فیصلہ کریگی،راناثنااللہ
Mar 09, 2024 | 11:57 AM