جمہوریت برداشت اور آئین پر عمل کر نے کا نام ہے،محمداحمد خان 

Mar 09, 2024 | 11:46 AM

سپیکر پنجاب اسمبلی محمد احمد خان کاکہنا ہے کہ جمہوریت برداشت اور آئین پرعمل کرنے کانام ہے۔
پنجاب اسمبلی آمد پر سپیکر محمد احمد خان کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ میرے پاس آئینی عہدہ ہے اس لیے کوئی سخت بات نہیں کر سکتا ہے۔ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی آیوان میں واضح اکثریت ہے اس لئےآصف علی زرداری کی جیت یقینی ہو گی۔ایک وقت تھا ایسا تھا اسمبلی آنے پر لگتاتھا کہ کسی مقبوضہ علاقے میں آگےہیں۔ 
محمد احمد خان کاکہنا تھاکہ بطور قانون کے طالب علم اسمبلی کا توڑنا میرے لیے سیاہ ترین وقت تھا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ میرا پورا نام ملک محمد احمد خان ہےاس سے قبل ملک احمد خان کے نام سے پکارا جارہا تھا۔ایوان میں ملک احمد خان بچھڑ کے ایک جیسے نام کی وجہ سے درخواست کی کہ میرا مکمل نام ملک محمد احمد خان لکھا یا پکارا جائے۔

مزیدخبریں