صدارتی انتخاب کے بعد کابینہ مکمل ہو جائیگی،عطا تارڑ

صدارتی انتخاب کے بعد کابینہ مکمل ہو جائیگی،عطا تارڑ
کیپشن: After the presidential election, the cabinet will be completed, Ata Tarar

ایک نیوز:مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ کاکہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کے بعد کابینہ مکمل ہو جائیگی اور جلد حلف اٹھائے گی ۔
تفصیلات کےمطابق رہنما ن لیگ عطااللہ تارڑ کا پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ لگتا یہی ہے کہ24گھنٹوں میں کابینہ سے متعلق حتمی فیصلے ہو جائیں گے۔ایم کیو ایم آصف زرداری کو ووٹ دے گی۔ان سے معاملات طے پا گئے ہیں۔آج آصف زرداری بھاری اکثریت سے صدر مملکت منتخب ہو ں گے۔ 
لیگی رہنماکامزیدکہناتھاکہ عارف علوی کی مدت الیکشن سےپہلے ہی مکمل ہوچکی تھی ۔ان کو اصولی طور پر چاہیے تھا کہ وہ چھوڑ کر چلے جاتے۔تاہم انہوں نے آخری وقت بھی گارڈ آف آنر لینا ضروری سمجھا۔
عطا تارڑ کاکہنا تھاکہ آج ایوان  پولنگ سٹیشن ہے امید ہے آج نعرے بازی نہیں ہوگی اور ایوان کا تقدس پامال نہیں ہوگا۔اگر یہ نعرے بازی کرتے ہیں ان کا فعل ہے ۔میں نہیں سمجھتا کہ اس کی کوئی گنجائش ہے۔