امید ہے حکمران تمام پاکستانیوں کو برابر سمجھیں گے،خالد مقبول

Mar 09, 2024 | 10:39 AM

ایک نیوز:ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول کاکہنا ہے کہ امید ہے حکمران تمام پاکستانیوں کو برابر سمجھیں گے۔
تفصیلات کےمطابق ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول کا پارلیمنٹ ہاؤس آمد پرصحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھاکہ ہمارے ارکان عشائیے میں گئے تھے میں نہیں گیا۔دعاؤں کے ساتھ آصف زرداری کو ووٹ دے رہے ہیں۔اس امید کیساتھ کہ حکمران تمام پاکستانیوں کو برابر سمجھیں گے۔اختلافات تو سیاست میں ہوتے ہیں۔ہمارے مطالبات کی راہ میں یہ جاگیردارنہ جمہوریت رکاوٹ ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا مزیدکہنا تھاکہ حالات بتائیں گے کہ پیپلز پارٹی کیساتھ چلیں گے یا نہیں۔اگر ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا تو ہم بھی تیاری کررہے ہیں۔ہم جمہوریت کیساتھ دھوکہ نہیں ہونے دیں گے۔

مزیدخبریں