سابق نگران حکومت نےبجلی ،گیس کی قیمتوں میں کتنااضافہ کیا؟ اعداد و شمار جاری

Mar 09, 2024 | 00:33 AM

ایک نیوز:سابق نگران حکومت کےدورمیں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کتنااضافہ ہوا،اعدادوشمارمیں اہم انکشافات سامنےآگئے۔
تفصیلات کےمطابق نگران وفاقی حکومت نے 15 فروری 2024کو گھریلو صارفین کیلئے گیس 66 اعشاریہ 66 فیصد تک مہنگی کی۔ پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کیلئے ماہانہ25 مکعب میٹر استعمال پر79 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا، پروٹیکٹڈ صارفین کے ماہانہ50 مکعب میٹر استعمال پر 100روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا۔
 نان پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے ماہانہ25 مکعب میٹر استعمال پر200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یواضافہ ہوا۔ نان پروٹیکٹڈ کے لیے ماہانہ150 مکعب میٹر استعمال پر250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا۔ 200مکعب میٹر استعمال پر350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا۔
25جولائی2023 کو بجلی کے بنیادری ٹریف میں7.50 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا۔ جولائی کے اضافہ کے بعد ایک یونٹ کی خالص قیمت29.78 روپے ہے، جبکہ فی یونٹ پر ٹیکسزکا بوجھ تقریباً24 روپے ہے۔ 2022میں 520ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی جبکہ 2023میں بھی بجلی چوری کی رقم 500 ارب سے زائد ہے۔
100یونٹ والے صارفین کے بلز میں 1100روپے کااضافہ ہوا، 100یونٹ پر بل ایک ہزار348 روپے سے بڑھ کر 2ہزار 439 روپے ہوگیا۔ 200یونٹ والے صارفین کے بلز میں 2ہزار 382روپے اضافہ ہونےسے 200یونٹ کے استعمال پر بل 3ہزار 790سے بڑھ کر 6ہزار 172روپے ہو گیا۔جبکہ300یونٹ پر 3ہزار 70روپے اضافہ ہونےسے بل 6ہزار 642 سے بڑھ کر 10ہزار 512 ہوگیا۔
 400یونٹ والے گھریلو صارفین کے بلز میں 5ہزار 764 روپے اضافہ ہونےسے 400یونٹ کا بل 10ہزار 212 سے بڑھ کر 15ہزار 976 روپے تک پہنچ گیا۔جبکہ 500یونٹ پر 7ہزار 705روپے اضافہ ہونےسے ماہانہ بل 14ہزار 580سے بڑھ کر 22ہزار 280 روپے ہوگیا، 600یونٹ پر 9ہزار 246 روپے اضافہ ہونےسے بل 18ہزار 180سے بڑھ کر 27ہزار 436روپے ہوگیا۔
 700یونٹ والوں کے بلز میں 10ہزار 787روپے اضافہ ہونےسےبل 21ہزار 210سے بڑھ کر 31 ہزار 997 روپے ہوگیا 700سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے بلز میں 11ہزار 557روپے اضافہ ہونےسے700سے زیادہ یونٹ کا ماہانہ بل 26ہزار 415سے بڑھ کر 37ہزار 925 روپے ہوگیا۔

مزیدخبریں