گوجرانوالہ میں انوکھی شادی،ڈالرزاورموبائل فونزکی برسات

گوجرانوالہ میں انوکھی شادی،ڈالرزاورموبائل فونزکی برسات
کیپشن: A unique wedding in Gujranwala, raining dollars and mobile phones

ایک نیوز:ایک طرف ملک میں معاشی بحران اور ڈالرکی کمی کا سامنا دوسری طرف گوجرانوالہ میں اٹلی پلٹ نوجوان کی شادی میں دوستوں اور رشتے داروں نے ڈالرز اورموبائل فونزکی برسات کردی۔
تفصیلات کے مطابق اٹلی پلٹ نوجوان گلفام کی شادی منعقدہوئی جوکسی شہزادے کی شادی سے کم نہیں تھی۔ دلہا کے دوست اور عزیزوں نے ڈالر سمیت غیر ملکی اور پاکستانی روپے نچھاور کیے۔ 
علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد کرنسی نوٹ اور قیمتی تحائف جمع کرنے میں مصروف تھی جبکہ باراتی بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے۔
بارات میں شرکت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسی شادی پہلے کبھی نہیں دیکھی جس میں پیسے اور قیمتی تحائف لٹائے گئے ہوں۔