مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ

Mar 09, 2023 | 23:47 PM

ایک نیوز :معاشی چیلنجز کے باعث  پاک فوج کفایت شعاری پالیسی پر عوام کے شانہ بشانہ  ہے۔ مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کروانے کا فیصلہ کیاگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے مسلح افواج کی روایتی پریڈ  شکر پڑیاں کی بجائے ایوان صدر میں منعقد ہوگی ۔ روایتی پریڈ پر بڑے پیمانے پر اخراجات ہوتے تھے ۔

ذرائع پاک فوج کاکہنا ہے کہ پاک فوج ملک کے مشکل وقت میں پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک کی ترقی میں پاک فوج اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

مزیدخبریں