بنگلور میں زبردستی کی شادی پر دولہا ٹریفک جام کا فائدہ اٹھا کر فرار

زبردستی کی شادی، دولہا ٹریفک جام کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا
کیپشن: Forced marriage, groom escapes by taking advantage of traffic jam

 ایک نیوز:بھارتی ریاست کرناٹک میں انوکھا واقعہ پیش آیا، زبردستی کی شادی پردلہا ٹریفک جام کے باعث فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں ایک انوکھاواقع پیش آیا جہاں  شادی کے اگلے روز دولہا اپنی دلہن کے ہمراہ گاڑی میں جا رہا تھا۔ کہ راستے میں ان کی گاڑی طویل ٹریفک جام میں پھنس گئی۔ دولہا نے موقع غنیمت جانا اور گاڑی سے نکل کر فرار ہو گیا۔
دلہن کا پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہنا تھا کہ  وجے جارج نامی دولہا اپنے والد کے ساتھ بھارت کے شہر گووا میں کاروبار کرتا تھا جہاں اس کا ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔
جارج کی ماں کو جب اس کا علم ہوا تو اس نے اپنے بیٹے کو اس قبیح کام سے روکا۔ اس نے ماں سے وعدہ کر لیا کہ وہ آئندہ اس خاتون ، جو دو بچوں کی ماں تھی، کو نہیں ملے گا ۔مگر خفیہ طور پر اس نے اپنا تعلق بحال رکھا۔ اس دوران ماں باپ نے جارج کی شادی اس کی موجودہ دلہن کے ساتھ طے کر دی۔
جارج کی دلہن نے بتایا کہ اس کادولہاکے گھر والوں نے اسے اس کے معاشقے کے بارے میں سب کچھ پہلے ہی بتا دیا تھا۔ جارج نے بھی وعدہ کیا تھا کہ وہ شادی کے بعد اس عورت سے نہیں ملے گا، جس پر دلہن شادی کے لیے رضامند ہو گئی۔ شادی کی رات ہی دولہا نے کہا کہ وہ خاتون اسے بلیک میل کر رہی ہے۔
جارج نے اپنی دلہن کو بتایا کہ خاتون کے پاس اس کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز ہیں، جنہیں وہ وائرل کر دے گی۔
 دلہن نے پولیس کو بتایا کہ اس کا دولہا اس خاتون کی بلیک میلنگ کی وجہ سے فرار ہوا ہے۔ پولیس وجے جارج کوتلاش کرنے کی تگ و دو کر رہی ہے۔
 دولہا کو بھاگے ہوئے آج دو ہفتے ہونے کو آئے ہیں مگرپولیس اس کا سراغ نہیں لگا سکی۔