ایک نیوز :پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوگئی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکن علی بلال کی موت سرپرگہری چوٹ لگنے سے ہوئی۔علی بلال پرتشد د کے26نشانات،سراور چہرے پرزخموں کے 7نشانات تھے۔
رپورٹ کے مطابق علی بلال کی موت سر میں گہری ضرب لگنے اور زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی۔علی بلال کے جسم کے حساس اعضا پربھی تشدد کیاگیا۔تشدد سے کھوپڑی کا ایک حصہ بری طرح متاثر ہوا۔
واضح رہے کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں رات کو علی بلال کا پوسٹ مارٹم کیاگیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں زمان پارک کے باہر دفعہ 144کی خلاف ورزی پرپولیس کے ساتھ جھڑپوں میں تحریک انصاف کے کارکن علی بلال عرف شاہ جاں بحق ہوگئے تھے ۔