نیو گوادر ائیرپورٹ فلائٹ آپریشن کیلئے کلیئر قرار 

Mar 09, 2023 | 22:33 PM

ایک نیوز : نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ آپریشن کے لیے کلیئرقرار دیدیاگیا۔افتتاح کی ممکنہ تاریخ بھی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی ٹیم نے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے سیفٹی چیک مکمل کر لیے ہیں۔23 مارچ سے نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کے افتتاح کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے دورے میں گوادر میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔

مزیدخبریں