ایک نیوز:لودھراں کے علاقے بھٹی ہوٹل کے قریب3روز قبل مقامی گلوکارہ کو ملزم بشیر احمد نے شادی کی تقریب میں بلا کر مبینہ زیادتی کانشانہ بنادیاتھا۔
متاثرہ گلوکارہ کا پولیس کو بیان میں کہنا تھا کہ ملزم نے شادی کی تقریب کیلئے بلایا تھا، ملزم بشیر احمد نے ڈیرے پر لے جا کر زیادتی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 3 روز پہلے کا ہے۔ جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ گلوکارہ کا میڈیکل کروا کر نمونے بھجوا دیے ہیں۔ملزم 15مارچ تک عبوری ضمانت پر ہے۔ ضمانت خارج ہونے پر ملزم کا ڈی این اے کروایا جائے گا۔