اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی،3فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی مسلسل چوتھے روز بھی جاری 
کیپشن: The Israeli army's state terrorism continued for the fourth consecutive day

ایک نیوز: اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں دن بدن اضافہ ہونے لگامزید 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے جبکہ دو روز قبل زخمی ہونے والا نوجوان آج دم توڑ گیا۔ 
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ میں سرچ آپریشن کی آڑمیں نہتے فلسطینیوں پرظلم کیا۔ شہید ہونے والوں کی عمریں 15 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔
ایک روز قبل اسرائیلی فوج کی گولیاں لگنے کے باعث زخمی ہونے والا 14 سالہ نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج چل بسا۔

2روز میں اسرائیلی جارحیت میں شہیدہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد10ہوگئی۔جبکہ5سےزائدزخمی زیرعلاج ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس اسرائیلی فوج اور یہودی آبادکاروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے ۔جن میں ایک خاتون اور 14 بچے شامل ہیں۔