ٹک ٹاک پر جنت مرزا کے فالورز کی تعداد22ملین تک پہنچ گئی

Mar 09, 2023 | 21:05 PM

 ایک نیوز : معروف ٹک ٹاکر اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئیں۔ فالوورز کی تعداد 22 ملین ہوگئی۔
 فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے 22 سالہ جنت مرزا نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا سکرین شارٹ شیئر کیا جس کے مطابق ان کے فالوورز کی تعداد 22 ملین ہوگئی ہے۔

 ٹک ٹاکر نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ "22 ملین فالورز حاصل کرنا میرے لئے بہت بڑی کامیابی ہے۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ، آپ سب سے یونہی ہمیشہ پیار کرتی رہوں گی"۔

مزیدخبریں