چیف جسٹس پاکستان ایس سی او اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

Mar 09, 2023 | 20:55 PM

ایک نیوز :ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال ایس سی او اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ بھارتی ہم منصب کو آگاہ کر دیا۔

ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے چیف جسٹس صاحبان کا 3 روزہ اجلاس 10 تا 12 مارچ بھارت میں شیڈول ہے۔

 دفتر خارجہ کے مطابق چیف جسٹس ناگزیر مصروفیات کےباعث 10 تا 12 مارچ ہونیوالے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان فعال رکن کے طور پر ایس سی او کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لیتا ہے۔

مزیدخبریں