پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کانیا شیڈول جاری

Mar 09, 2023 | 20:36 PM

ایک نیوز:پاکستان اورافغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سریزکانیاشیڈول جاری کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے شیڈول میں معمولی ردو بدل کردیاہے۔ شیڈول میں تبدیلی دونوں بورڈز نے باہمی رضامندی سے کی ہے۔
اب پاکستان افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 مارچ سے شروع ہو گی۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اور  تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 27 مارچ کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے میچز 25 ،27 اور 29 مارچ کو کھیلے جانے تھے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیریز کے شیڈول میں ردو بدل ہاک آئی ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث کرنا پڑا۔

مزیدخبریں