ایف آئی اے کی ٹیم فرح گوگی کے گھر پہنچ گئی،وارنٹ وصول کرادیئے  

Mar 09, 2023 | 19:01 PM

ایک نیوز :ایف آئی اے میں فرح گوگی کے خلاف جاری منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ، ایف آئی اے کی ٹیم  فرح گوگی کے گھر پہنچی۔  ملازم نے وارنٹ گرفتاری وصول کیے۔

ایف آئی اے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کر رہی ہے، عدالت نے تحقیقات میں شامل نہ ہونے پر فرح گوگی کے  ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے  لیکن فرح گوگی اس وقت پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  عدالت نے فرح گوگی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں شامل تفتیش نہ ہونے کی بنیاد پر جاری کیے۔فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت ایف آئی اے نے حاصل کر لیے۔ 

رپورٹس کے مطابق فرح گوگی نے کرپشن ، رشوت ستانی اور غیر قانونی سیاسی اثر و رسوخ و دباؤ کے ذریعے اربوں  روپے کمائے اور پھر منی لانڈرنگ کے ذریعے اثاثہ جات بنائے۔فرح گوگی نے سرکاری افسران پر  دباؤ کے ذریعے ٹھیکہ جات غیر قانونی  طور پر ایوارڈ کروانے کی مد میں بھی کروڑوں روپے بطور رشوت لیے ۔ 

 تحقیقات  کے دوران فرح گوگی کے نام پر اربوں روپے کے بنک اکاؤنٹ ملنے کا انکشاف ہوا ۔

دوسری جانب  ایف آئی اے کا انٹرپول کے ذریعے فرح گوگی کو گرفتار کر کے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں