سیہون شریف جانیوالی زائرین کی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی

Mar 09, 2023 | 18:26 PM

ایک نیوز:فیصل آبادسے سیہون شریف جانیوالی زائرین کی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کی ٹرین فیصل آبادسے سیہون شریف جارہی تھی کہ تکنیکی خرابی کا بروقت علم ہونے پر ریلوے سٹیشن لاڑکانہ پر ہنگامی بنیادوں پر ٹرین کی بوگی نمبر 16 کے سپرنگ کوائل کا مرمتی کام جاری ہے۔

ریلوے حکام کاکہنا ہے کہ  ایک گھنٹے کے اندر ٹرین کا مرمتی کام مکمل ہوجائے گا
 واضح رہے کہ لاڑکانہ ریلوے سٹیشن پر سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے سیہون شریف جانے والے زائرین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں