مجھے نانی کہتے ہو، زندگی میں اچھے فیصلے کئے ہوتے تو آج آپ بھی نانا، دادا ہوتے: مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

مجھے نانی کہتے ہو، زندگی میں اچھے فیصلے کئے ہوتے تو آج آپ بھی نانا، دادا ہوتے: مریم نواز

ایک نیوز: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز  نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو سیاست پیاری ہے، آپ اپنی  بیٹی کے مجرم ہیں، اس کا نام بھی نہیں لے سکتے۔میری دو بیٹیاں ہیں، سوچ بھی نہیں سکتی کہ انہیں حق نہ دوں۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی سے شکوہ کیا کہ مجھے نانی کہہ کر پکارتے ہیں، میں فخر کرتی ہوں۔مجھے نانی کہتے ہو، آپ بھی نوازشریف کی عمر کے ہو، زندگی میں اچھے فیصلے کئے ہوتے تو آج آپ بھی نانا ، دادا ہوتے۔

مریم نوا زنے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں نوجوانوں کو ایندھن بنایا گیا۔وہ پہلا لیڈر ہے جس نے کارکنوں کو شیلڈ بنادیا ہے۔نوازشریف نے کبھی اپنے کارکنوں اور یوتھ کو شیلڈ نہیں بنایا۔کل جو نوجوان جاں بحق ہوا اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ بزدل لیڈر گھر میں چھپ کر بیٹھا رہا، جب تک پولیس کھڑی رہی چارپائی کی نیچے سے نہیں نکلے۔ جیل بھرو تحریک کا اعلان کرکے قوم کے بچوں کو آگے کردیا گیا اور کہا آؤ مار کھاؤ۔ اپنے بچے لندن میں محفوظ بٹھا دیئے، قوم کے بچوں کو سڑک پر لارہے ہیں۔

لیگی نائب صدرنے عمران خان پر نشہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ  عمران خان نشے کی حالت میں ہوتا ہے، فیصلہ کرنے کی قوت نہیں، ذہنی بیمار ہے۔ایک شخص فساد پھیلا کر بھی کھلے عام پھر رہا ہے۔قوم کے فیصلے ایسے شخص کے ہاتھ میں کیوں دئیے گئے جو نشہ کرکے بے سود پڑا ہوتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی پر پریشر ڈال کر اسمبلی تڑوا دی، جب ضمنی الیکشن ہوئے یہ سب سیٹوں پر کھڑا ہوگیا۔ یہ تضاد نہیں منشیات زدہ شخص کے فیصلے ہیں۔ضمنی انتخابات پر قوم کے پیسے خرچ ہوتے ہیں۔انتخابات میں عوام کا پیسہ لگتا ہے۔میں وزیراعظم ہوں تو پہلے اس پیسے کا حساب مانگوں۔

سیاسی کارکنوں پر تشدد نہیں ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی ورکر  کی موت کی مذمت کرتی ہوں لیکن کل ایک تصویر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو رویا۔ جب نوجوان کے عمررسیدہ باپ کو زمان پارک بلایا گیا اور کونے میں بٹھا دیا گیا۔ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر جوتی کا منہ بزرگ کی طرف کردیا۔ عمران خان کارکنوں کو لیکر سیاسی ڈرامہ کررہے ہیں۔کل درجنوں پولیس والے بھی زخمی ہوئے۔ ان کی گاڑیاں توڑی گئیں ۔ کیا وہ انسان نہیں۔ میں عمران خان کا ساتھ دینے والوں کی عقل پر حیران ہوں۔

مریم نواز نے کہا اگر میں کہتی ہوں کہ پہلے انصاف ہوگا پھر الیکشن ، تو اس میں کیا بری بات ہے۔ جس ملک میں انصاف نہ ہو اس ملک میں ترقی نہیں ہوسکتی۔ یہ عدالتوں کیلئے بیمار  ۔ ریلیز کیلئے تیار رہتا ہے۔ نوازشریف بیٹی کے ساتھ ہفتے کے 5 دن پیش ہوتا تھا، تم کیوں نہیں ہوتے ؟