عامر خان کی جگہ کنگ خان دھوم 4 میں جلوہ گر ہونگے

Mar 09, 2023 | 16:04 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارتی  فلم ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے  " دھوم 4"  میں شاہ رخ خان کی شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر   سدھارتھ آنند نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ  "پرستاروں کیلئے ایک اپ ڈیٹ ہے دھوم 4 کی عکسبندی جلد شروع ہونے والی ہے اور  اپنے پسندیدہ اداکار  شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کیلئےمیں  بہت زیادہ خوش ہوں"۔سدھارتھ کا کہنا تھا کہ" ولن سے متعلق کل آگاہ  کیا جائے گا۔

گزشتہ روز کی گئی ٹوئٹ میں ہدایت کارسدھارتھ آنند  نے ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہ رخ خان کا نام اوپر اور ان کا نام نیچے درج تھا، درمیان میں دھوم 4 کا ممکنہ لوگو بھی تھا۔

واضح  رہے کہ دھوم 3 سال 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں مرکزی کردار عامر خان نے ادا کیا تھا جبکہ ایک انٹرویو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ "اگر پروڈیوسر آدیتہ چوپڑا " دھوم 4" کے لیے شاہ رخ خان کو لینے کا سوچ رہے ہیں تو یقینا ان کا انتخاب بالکل درست ہوگا، شاہ رخ خان اس فلم میں بالکل فٹ ثابت ہوں گے"۔

مزیدخبریں