ایک نیوز: بھارتی فلم ڈائریکٹر سدھارتھ آنند نے " دھوم 4" میں شاہ رخ خان کی شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سدھارتھ آنند نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "پرستاروں کیلئے ایک اپ ڈیٹ ہے دھوم 4 کی عکسبندی جلد شروع ہونے والی ہے اور اپنے پسندیدہ اداکار شاہ رخ کے ساتھ کام کرنے کیلئےمیں بہت زیادہ خوش ہوں"۔سدھارتھ کا کہنا تھا کہ" ولن سے متعلق کل آگاہ کیا جائے گا۔
#Dhoom4 #ShahRukhKhan????
— Siddharth Anand (@_Sidharth_anand) March 7, 2023
Here Is The Update For The Fans Over Here...!!!
Shoot Starts Soon. (Villain Update Tomorrow).
Iam Very Exited To Work With My Favorite Shahrukh Sir...!!!
Fingers Crossed ???? pic.twitter.com/FDSZSnm7CW
گزشتہ روز کی گئی ٹوئٹ میں ہدایت کارسدھارتھ آنند نے ایک تصویر شیئر کی جس میں شاہ رخ خان کا نام اوپر اور ان کا نام نیچے درج تھا، درمیان میں دھوم 4 کا ممکنہ لوگو بھی تھا۔
واضح رہے کہ دھوم 3 سال 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں مرکزی کردار عامر خان نے ادا کیا تھا جبکہ ایک انٹرویو میں عامر خان کا کہنا تھا کہ "اگر پروڈیوسر آدیتہ چوپڑا " دھوم 4" کے لیے شاہ رخ خان کو لینے کا سوچ رہے ہیں تو یقینا ان کا انتخاب بالکل درست ہوگا، شاہ رخ خان اس فلم میں بالکل فٹ ثابت ہوں گے"۔