ٹرائی سیریز،افغانستان نے 21 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Mar 09, 2023 | 15:57 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سری لنکا اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹرائنگولر سیریز کے لیے افغان کرکٹ بورڈ نے انڈر19 سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آج بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف انڈر19  قومی ٹیم کے 21 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ٹیم 12مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف 4روزہ میچ میں شرکت کرے گی اور اس کے بعد اسی ماہ کی 18 تاریخ کو افغانستان کی میزبانی میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کے خلاف سہ فریقی سیریز کھیلے گی۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2023-03-09/news-1678359435-1543.jpeg
 

مزیدخبریں