ایف آئی اے کارروائی،2 مسافروں سےیونان کے جعلی ریزیڈنٹ ویزے برآمد

 ایف آئی اے کارروائی،2 مسافروں سےیونان کے جعلی ریزیڈنٹ ویزے برآمد

ایک نیوز: ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مسافروں سے   یونان کے جعلی ریزیڈنٹ پیپر ویزے برآمد  کر لیے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے لاھور ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ہے۔ زاہد نواز اور علی نواز نامی مسافر فلائٹ نمبرPK159 کے ذریعے آذربائیجان جا رہے تھے۔دوران تلاشی مسافروں کے موبائل سے یونان کے جعلی ریزیڈنٹ پیپر ویزے برآمد ہوئے۔ ملزمان کا تعلق گجرانوالہ سے ہے۔

ملزمان نے ویزے نامعلوم ایجنٹ سے حاصل کئے تھے۔ملزم زاہد نواز کے پرانے پاسپورٹ پر ترکی کا جعلی ویزہ بھی لگا ہوا تھا۔ملزمان کو قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاھور منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے 30لاکھ روپے کے عوض جعلی ویزے پرکینیڈاجانے والی خاتون مسافر کو آف لوڈ کر دیا تھا۔ایف آئی اے امیگریشن نے لاہور ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوۓ خاتون مسافرکو آف لوڈ کردیا گیا،مسافر کو سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے لئے شفٹ انچارج کو ریفر کیا گیا تھا۔