ایک نیوز: پاکپتن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں سے زیادتی کر کے ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے امام مسجد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امام مسجد مولوی محمد حسین مدرسہ میں پڑھنے والے بچوں سے زیادتی کرتا اور ویڈیو بنا کر بلیک کرتا تھااور بار بار اپنے ساتھ اور اپنے دوستوں کے ساتھ ناجائز تعلقات پر مجبور کرتا تھا۔ والدین کی شکایت پر ڈی پی او پاکپتن حسن اقبال نے سخت نوٹس لیا جس پر ایس ایچ او چوہدری وقاص نے اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امام مسجد مولوی محمد حسین گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر دیا، پولیس نے امام مسجد مولوی محمد حسین ملزم کے موبائل فون میں درجنوں بچوں سے بدفعلی کرتے ہوئے کی ویڈیوز برآمد کر لیں اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔