ایک نیوز: لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی کے سانحے میں ہلاک ہونے والے 10افراد کی لاشیں گجرات میں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں جہاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ میں ہلاک ہونے والوں میں سے 5 افراد کا تعلق گجرات سے ہے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے ۔ گجرات کے مختلف علاقوں سے لواحقین ایمبولینس لے کر لاہور ائیر پورٹ پہنچے۔ 4 میتیں گجرات 1 آزاد کشمیر اور 1 سمڑیال روانہ ہو گئی ہیں۔ میتیوں کو تیونس سے جدہ سے لاہور لایا گیا میتیوں کو تیونس سے جدہ سے لاہور لایا گیا
مذکورہ افراد انسانی اسمگلروں کے ذریعے غیر قانونی تارکین وطن کے طور پر اٹلی جا رہے تھے۔ہلاک ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ محمد علی، 23 سالہ محمد اویس، سابق کانسٹیبل محمد توقیر اور 37 سالہ عنصر فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔انہیں نماز جنازہ کے بعد اپنے اپنے علاقوں کے قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی