مبینہ بیٹی چھپانے کا کیس: عمران خان کیخلاف نئی ترمیمی درخواست دائر

مبینہ بیٹی چھپانے کا کیس: عمران خان کیخلاف نئی ترمیمی درخواست دائر
کیپشن: Alleged daughter hiding case: New amendment petition filed against Imran Khan(file photo)

ایک نیوز: میبنہ بیٹی چھپانے کے کیس میں عمران خان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئی ترمیمی درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ساجد نامی شہری کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں کہاگیا ہے کہ عمران خان نے ضمنی انتخابات میں سات نشستوں پر کامیابی حاصل کی،الیکشن کمیشن نے این اے 45 کُرم سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

عمران خان نے اپنے نئے کاغذات نامزدگی میں بھی ٹیریان کو بطور بیٹی ظاہر نہیں کیا، حالیہ پیش رفت کے باعث درخواست میں ترمیم ضروری ہے،درخواست میں ترمیم کے باوجود کیس کی نوعیت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ 

درخواستگزار عمران خان کیخلاف 12 نئی دستاویزات بھی لے آئے۔ نئی دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کے بعد 138 صفحات پر مشتمل تفصیلی درخواست عدالت میں پیش کردی گئی۔ 

تفصیلی درخواست میں کیلیفورنیا کی عدالت کے فیصلے کی کاپی بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کرتے عمران خان کیخلاف شیرافگن نیازی اور فاروق ستار کیسز کا مکمل ریکارڈ، عمران خان کے الیکشن کمیشن میں دیئے بیان حلفی کی کاپیاں بھی شامل کرتے ہوئے ضمنی الیکشن میں 7 نشستوں پرکامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی ریکارڈ پر رکھنے کی استدعاکی گئی ہے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو نوٹس جاری کر کے 13 مارچ کو جواب طلب کر لیا۔ عمران خان کی مبینہ بیٹی کو ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس کی مرکزی درخواست پر سماعت بھی 13 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔