بھارتی فوجی افسران کی سرکاری فنڈز سے عیاشیاں، ہوشرباانکشافات

Mar 09, 2023 | 15:03 PM

ایک نیوز: بھارتی فوجی افسران کی عیاشیوں سے متعلق ہو شربا انکشافات منظرعام پر آگئے۔ بھارتی جوان اپنے افسران کی سرکاری فنڈز سے عیاشیوں پر سخت نالاں ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ کرنل سے اوپر کے رینک کے افسران کوCSDسے مُفت شراب کی مراعات دی جاتی ہیں۔ بھارتی افسران مُفت شراب لے کر مارکیٹ میں بیچنے لگتے ہیں۔ فوجی افسران کی بیگمات کوCSDسے میک اپ کا سامان خریدنے پر 45فیصد ڈسکاؤنٹ ملتا ہے۔  

رپورٹ کے مطابق فوجی افسران کو CSDسے گروسری خریدنے پر 50فیصدGSTمعاف ہوتا ہے۔ فوجی افسران نے انکم ٹیکس کم ادا کرنے کیلئے بھی قانون سازی کرلی جبکہ جوانوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔ افسران کو مُفت سفر کی سہولت جبکہ جوان اپنے خرچے پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ 

بھارتی قانون کے مطابق ضلعی زمین کا 20واں حصہ ریٹائرڈ فوجیوں کے لئے مختص ہے جس میں سے زیادہ تر فوجی افسران لے اُڑتے ہیں۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں 1سے5فیصد کوٹہ ریٹائرڈ فوجیوں کیلئے مختص لیکن وہ بھی بھارتی فوجی افسران ہڑپ کر جاتے ہیں۔ بھارتی فوجی افسران کو ملنے والے تحائف بھی ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔ 

ایک بھارتی جنرل کی تنخواہ13بھارتی فوجی جوانوں کی تنخواہ کے برابر ہے۔ نیا کمیشن حاصل کرنے والے لیفٹیننٹ کی تنخواہ32سال کی سروس والے صوبیدار میجر سے3گُنا زیادہ ہوتی ہے۔ 

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی فوجی افسران کی تنخواہیں سول بیوروکریسی سے29فیصد زائد ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی فوجی افسران مُفت کا راشن بھی ہڑپ رہے ہیں۔ سینئر فوجی افسران کی تقریبات میں جونئر افسران، اُن کی بیگمات اور جوانوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ 2018 میں سپاہی سندو جوگی داس نے الزام عائد کیا تھا کہ افسران جوانوں کا ویلفئیرفنڈ اپنی عیاشیوں پر خرچ کرتے ہیں۔ اسی طرح سال 2017 میں 33 سالہ رائے میتھیو نے بھارتی فوجی افسران کی طرف سے بٹ مینوں کے استحصال پر احتجاج کیا تھا۔ بعدازاں رائے میتھیو کی لاش دیولالی کینٹ کے کمرے میں پنکھے سے لٹکتی پائی گئی۔

سال 2016 میں سپاہی چندو بابو لال بھارتی فوجی افسران کے ناروا سلوک سے دلبرداشتہ ہو کر بارڈر کراس کر کے پاکستان آگیا تھا۔ جسے وطن واپسی پر تشدد، ناروا سلوک اور مسلسل ہراسگی کے باعث استعفیٰ دینا پڑا۔

کیاسیاسی مقاصد کے حصول میں استعمال کی خاطرمُودی سرکار بھارتی فوج کے افسران کی عیاشیوں پر پردہ ڈال رہی ہے؟ کیا دُنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی سینا عیاشیوں، اقربا پروری اور سیاست کی نظر ہو رہی ہے؟

مزیدخبریں