ایک نیوز: پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے کارکن علی بلال کی موت کے معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ریلی کے دوران کارکن کی ہلاکت کے معاملے پر پنجاب پولیس نےانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
انکوائری کمیٹی میں 2 پولیس افسران واقعے کی تحقیقات کریں گے ، کمیٹی میں ڈی آئی جی ایلیٹ فورس صادق علی اورایس ایس پی عمران کشور شامل ہیں۔
انکوائری کمیٹی گواہوں کے بیان لے گی اور سی سی وی فوٹیج،ویڈیو کلپ پر مشتمل رپورٹ 3 دن میں آئی جی پنجاب کو پیش کرے گی۔
یاد رہے پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے کارکن بلال علی کی ہلاکت کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔