ایک نیوز: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں صوبائی عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس شروع کر دیا ہے۔اسپیشل سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری خزانہ الیکشن کمیشن نے اجلاس میں شرکت کی۔ سیکرٹری داخلہ سکیورٹی اور سیکرٹری خزانہ فنڈز کے حوالے سے بریفنگ دینگے۔
وزارت خزانہ کو انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنانے کا کہا جائے گا۔سیکرٹری داخلہ کو سیکیورٹی اہلکاروں کی دستیابی یقین بنانے کا کہا جائے گا۔سیکرٹری داخلہ کو جی ایچ کیو اور وزارت دفاع سے رابطے کی بھی ہدایت کی جائیگی۔سیکرٹری داخلہ کو فوج اور رینجرز کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی۔