پی ٹی آئی رہنما کے حق میں نعرے بازی پر عدالت کا اظہار برہمی

Mar 09, 2023 | 13:16 PM

ایک نیوز: پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر احتجاج پر اظہار برہمی کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عباد فاروق کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔ 

دوران سماعت کارکنان کی جانب سے عدالت کے باہر پی ٹی آئی رہنما کے حق میں احتجاج کرنے پر عدالت نے اظہار برہمی کردیا۔ عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کارکنان نے کیا کھیل شروع کر رکھا ہے؟ کیا عدالت کے باہر احتجاج کرنے سے مرضی کا فیصلہ چاہتے ہیں؟ 

ملزم کے وکیل نے کہا کہ نہیں میڈم کارکنان اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کے سامنے ایسے اظہار یکجہتی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کارکنان کو عدالت کے سامنے احتجاج سے روک دیا۔ ملزم عباد فاروق اور اس کے وکلاء کو کارکنان کو گھر بھجوانے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ عدالت کے باہر احتجاج سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔

مزیدخبریں