بلوچستان:بارودی سرنگ کادھماکا،1 شخص جاں بحق متعددزخمی

بلوچستان:بارودی سرنگ کادھماکا،1 شخص جاں بحق متعددزخمی
کیپشن: بلوچستان:بارودی سرنگ کےدھماکے میں 1 شخص جاں بحق

ایک نیوز: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سڑک کنارے بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس  میں 1شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق ہرنائی میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔لیویز حکام نے بتایا ہے کہ ٹریکٹر ٹرالی سڑک کنارے بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دھماکا ہوا ہے۔دھماکے کا شکار ہونے والی ٹریکٹر ٹرالی پینے کا پانی لے کر مقامی کوئلہ کان جا رہی تھی۔

لیویز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال ہرنائی منتقل کر دیا گیا ہے۔