پی ٹی آئی کارکن بلال علی کی نماز جنازہ اداکردی گئی

پی ٹی آئی کارکن بلال علی کی نماز جنازہ اداکردی گئی
کیپشن: The funeral prayer of PTI worker Bilal Ali was performed

ایک نیوز:لاہور پولیس  اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں جاں بحق کارکن   بلال علی  عرف ظل شاہ کی نماز جنازہ باباگراؤنڈ میں اداکردی گئی۔

تحریک انصاف کے جاں بحق کارکن بلال علی کی نماز جنازہ میں  اعجاز چودھری،شفقت محمود ،محمود الرشید،میاں اسلم اقبال،فرخ حبیب سمیت ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی ۔

 رپورٹ کےمطابق  لاہور پولیس  اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں جاں بحق کارکن بلال علی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد  ورثاء کے حوالے کی گئی تھی ۔ 

پولیس کا کہنا ہےکہ   بلال علی کا پوسٹ مارٹم میو اسپتال مردہ خانہ سے کروایا گیا ہے۔  جسمانی اعضاء کے نمونے پنجاب فرانزک ایجنسی بھجوا دیے گئے ہیں۔  لاہور حتمی رپورٹ جنرل اسپتال انتظامیہ جاری کرے گی۔ بلال علی کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ  کے مطابق کارکن بلال علی کے سر پہ گہری چوٹ کا زخم پایا گیاہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ یہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضع ھو گا کہ سر پر زخم ڈنڈے کا ھے یا روڈ پر گرنے سے سر پھٹا یا پھر پتھر لگا۔ 

 موت کی وجوہات کا تعین حتمی رپورٹ میں ہوگا۔ اہم اطلاع کے مطابق تحریک انصاف کے علی بلال عرف زیلے شاہ شہید کا  نماز جنازہ آج 9 مارچ بروز  بعد نماز عصر بابا گراؤنڈ پیپل ہاؤس کے ساتھ والی گراؤنڈ سیکٹریٹ کے سامنے اسلام پورا میں ادا کی جائے گی۔