بھارت ، آسٹریلیا ٹیسٹ، دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کی اسٹیڈیم آمد

Mar 09, 2023 | 12:50 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری بارڈر گواسکر ٹرافی کا چوتھا ٹیسٹ میچ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم بھی شریک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ  سیریز کا یہ آخری میچ  ہے۔ اس سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا پر 2-1 کی برتری برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس ٹیسٹ میچ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اپنے آسٹریلوی ہم منصب انتھونی البانی کے ساتھ میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے ہیں۔

دونوں ممالک کے وزرائے اعظم اس ٹیسٹ میچ میں کچھ دیر کمنٹری بھی کر یں گے۔ احمد آباد سٹی پولیس کی جانب سے 13 مارچ تک پورے شہر کو نو ڈرون فلائی زون قرار دیا ہے۔ اسٹیڈیم کے ارد گرد سکیورٹی کے لیے 5000 کے قریب پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور انتھونی البانیس احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ دونوں وزرائے اعظم یہاں تقریباً 2 گھنٹے قیام کر یں گے۔ وزیر اعظم مودی اسٹیڈیم سے نکلنے کے بعد وہ سیدھے راج بھون جائیں گے، جہاں سے وہ دوپہر 2 بجے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔ بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری میچ کے لیے شائقین کی بڑی تعداد بھی اسٹیڈیم پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں