ایک نیوز: الہ آباد قصور روڈ اتفاق مارکیٹ میں خاتون نو مولود بچے کو چھوڑ کر فرار ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم عورت نے برقع پہن رکھا تھا اور وہ نامولودبچے کو چھوڑ کر چلی گئی ۔ریسکیو 1122 نے بچے کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
پولیس کا کہناہے کہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے والدین کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ گوجرانوالہ کے سول اسپتال میں خاتون نومولود بچے کو کھلے آسمان تلے چھوڑ کر فرار ہو گئی تھی۔ علی الصبح سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں لگے جنریٹر کے پاس نومولود بچہ پایا گیا تھاجسے انتظامیہ نے فوری طور پر نرسری وارڈ میں داخل کردیا تھا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کی عمر صرف ایک دن تھی اور شدید سردی کے باعث بچہ بیمار ہو گیا تھا