اے این ایف کی کارروائی، پشاور سے لاہور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Mar 09, 2023 | 12:09 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز : اینٹی نارکوٹکس فورس کی   مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے لاہور منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ 
رپورٹ ک مطابق اے این ایف نے پشاور حاجی کیمپ بس اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور بھیجے جانیوالے پارسل سے 24 کلو چرس اور 4 کلو افیون برآمد کر لی ہے۔ترجمان  اے این ایف کا کہناہے کہ انٹرنیشنل میل آفس راولپنڈی میں لندن سے بھیجے گئے پارسل  سے 242گرام ویڈ برآمد کی گئی ہے۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-09/news-1678345744-8553.mp4

اے این ایف نے پاکستان انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئےدبئی بھیجے جانیوالے کنٹینر سے مختلف اقسام کی 9 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد  کی ہٰیں جس میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔   اے این ایف نے اسلام آباد ڈی 17  مرکز کے قریب کار سے 108 کلو چرس ،78 کلو افیون اور 6 کلو ہیروئن برآمد کی ہے جس میں  ملوث مظفر آباد کا رہائشی ملزم گرفتار  ہو گیاہے۔ایک اور کارروائی میں اسلام آباد نجی کوریئر آفس پارسل سے 102 گرام آئس اور 74 گرام ہیروئین برآمد  کی ہے۔ 

ملتان ایئرپورٹ فلائٹ نمبر GF 788 سے بحرین جانے والے  ملزم کے پیٹ سے 118 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ہوئے ہیں۔  اسمگلنگ میں ملوث نارووال کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیاہے۔ اے این ایف نے فیصل آباد ایئرپورٹ فلائٹ نمبر GF 9563 جدہ جانے والےملزم کے پیٹ سے 120 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے ہیں جس میں ملوث ساہیوال کا رہائشی ملزم گرفتار ہو گیاہے۔  

مزیدخبریں