ایک نیوز: عام انتخابات سے قبل ق لیگ میں بھی جان آگئی۔ چودھری سرور سمیت کئی اہم رہنماؤں نےق لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ چودھری سرور کل بروز جمعہ لندن سے لاہور پہنچیں گے۔ اتوار کو مسلم لیگ ہاوس میں چودھری شجاعت سے ملاقات شیڈول ہے جس کے بعد باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے شمولیت کا اعلان کیا جائے گا۔
تفصیالت کے مطابق عام انتخابات سے قبل نئی سیاسی صف بندیوں کےلیے کئی سیاسی رہنما متحرک ہوگئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ق کو بھی فعال اور متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق گورنر پنجاب چودھری سرور کو ق لیگ کا صدر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ چودھری شجاعت حسین سرپرست اعلی ہوں گے۔
ذرائع ق لیگ کے مطابق سابق گورنر پنجاب چودھری سرور سمیت کئی شخصیات مسلم لیگ ق میں شامل ہوں گی۔ انہیں مسلم لیگ ق کی صدارت دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ چوہدری شجاعت حسین ناسازی طبعت کے باعث ق لیگ کے سرپرست اعلی ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور کی چوہدری شجاعت سے کئی ملاقاتیں بھی ہوچکی ہیں۔ چوہدری سرور سمیت بعض شخصیات آئندہ چند روز میں ق لیگ کا حصہ بنیں گی۔ علیم خان اور جہانگیر ترین کو بھی ق لیگ میں شمولیت کی پیش کش کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے کوئی واضح جواب نہیں آیا لیکن حمایت کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے ناراض اراکین سے بھی رابطے جاری ہیں۔