ہالی وڈ آسکرزایوارڈزکامیلہ سجنے کو تیار

Mar 09, 2023 | 12:00 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: اتوار کے ہالی ووڈ اکیڈیمی ایوارڈ  اور آسکرز کی تقریب کا انعقاد ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تقریب میں فلم سازی کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دیکھانے پر اعزازات دیے جائیں گے۔اس تقریب کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھا دیے گئے ہیں اور اداکار، ہدایت کار اور دیگر افراد بھی آسکرز کے مقابلے کی تیاری کر رہے ہیں۔
فلمی صنعت اور ایوارڈز کے لیےمعروف نامزد افراد کے لیے یہ تقریب سال کا سب سے بڑاموقع ہے اور انہی شخصیات میں مشل یی او بھی شامل ہیں  جنہوں نے"Everything Everywhere All at Once." نامی فلم کے لیے بے پناہ جوش و خروش بھی متوقع ہے۔
اس فلم کی کاسٹ کے تین اور ارکان بھی اداکاری کی کیٹیگری میں ایوارڈز کیلئے شامل ہیں۔ اس سے قبل ’’سکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈز ‘‘ کی تقریب میں بھی اس فلم کو بڑے اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔کیٹ بلانشٹ ڈرامہ ’’ Tár‘‘ میں کلاسیکل کنڈکٹر کے مرکزی کردار کے حوالے سے بہترین اداکارہ کے لیے ایوارڈ کی امیدوار ہیں۔ یہ دونوں فلمیں بہترین فلم کی کیٹیگری میں آسکر کی دس نامزدگیوں میں بھی شامل ہیں۔انہی نامزدگیوں میں "Elvis" بھی شامل ہے جو پاپ سپر سٹار سنگر ایلوس پریسلے کی زندگی پر مبنی ہے اور آسٹن بٹلر اس کردار کے لیے بہترین اداکار کے انعام کی دوڑ میں شامل ہیں۔
ایکٹنگ کوچ  برنارڈ ہلر  کا کہناہے کہ کہ ہالی ووڈ آسکرز کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور ان کا کہناہے کہ ’’یہ فلم کے لیے بہت اہم ہے اور اداکار کے لیے بھی انتہائی اہم ہو سکتا ہے کیونکہ یہ فلمی صنعت کی جانب سے اس بات کا اعتراف ہے کہ آپ کسی نہ کسی اعتبار سے منفرد ہیں‘‘۔
برینڈن فریزر فلم The Whale میں اپنے مرکزی کردار کے حوالے سے بہترین اداکاروں کی دوڑ میں شامل ہیں۔ انہوں نے اس فلم کی کہانی میں ایک انتہائی فربہ شخص کا کردار ادا کیا ہے جس کے اپنی بیٹی کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہیں۔
The Banshees of Inisherin" فلم کے کلیدی اداکار کولن فیرل اور معاون اداکار برینڈن گلیسن اور بیری کیوگن کے ساتھ ساتھ معاون اداکارہ کیری کونڈن نامزدگیاں حاصل کر چکے ہیں۔
کونڈن کے مقابلے میں انجیلا بیسیٹ ہیں جنہوں نے مارول کی ایکشن فلم "Black Panther: Wakanda Forever" میں اداکارہ کا کردار ادا کیا ہے۔بہترین فلم کی نامزدگیوں میں The Fabelmans بھی شامل ہے جو ڈائریکٹر سٹیون سپل برگ کی زندگی کے ابتدائی دور کی ڈھیلے ڈھالے انداز میں عکاسی کرتی ہے۔
جرمن فلم "All Quiet on the Western Front" 1929 میں شائع ہونے والے جنگ مخالف ناول پر مبنی ہے۔ اسے بہترین فلم کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے اور یہ بہترین انٹرنیشنل فلم کی کیٹیگری میں پسندیدہ قرار دی جا رہی ہے۔
ڈاکیومنٹری فلموں کی نامزدگی میں حقیقی زندگی پر مبنی کچھ ڈرامے دکھائے جا رہے ہیں جن میں Navalny بھی شامل ہے۔ یہ فلم روسی حزب اختلاف کے لیڈر الیکسی نویلنی کو قتل کرنے کی سازش کے موضوع پر تیار کی گئی ہے۔

مزیدخبریں