پاکستان اور امریکا کے درمیان 7 سال بعد انسداددہشتگردی پرڈائیلاگ ہوئے، ممتاز زہرہ

Mar 09, 2023 | 11:53 AM

ایک نیوز: پاکستان اور امریکا کے تعلاقات پر جمی برف پگھلنے لگی۔ 7 سال بعد انسداد دہشتگردی پر ڈائیلاگ کے آغاز کی خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ امیر قطر کی دعوت پر وزیر اعظم شہباز شریف نے قطر کا دورہ کیا۔ امیر قطر سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان میں اگلا ہفتہ سفارتکاری کے حوالے سے بہت سر گرم ہو گا۔ اگلے ہفتے انرجی سیکیورٹی اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے مذاکرات ہوں گے۔ 

انہوں ںے بتایاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکہ کے اہم دورے پر ہیں۔ جہاں انہوں ںے اقوام متحدہ میں فلسطین اور کشمیر مظالم پر بات کی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام میں خواتین کے حقوق اور کردار پر کانفرس سے خطاب کیا۔ امریکہ اور پاکستان کے درمیان انسداد دہشت گردی پر اہم مشاورت ہوئی۔ 2016ء کے بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی پر ڈائیلاگ ہوا۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشتگردی کے خلاف تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔ 

ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیری خواتین پر ظلم جاری رکھے ہوئے ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 20 سالوں میں 682 خواتین کو قتل، 11 ہزار خواتین کی عزتیں لوٹی گئیں۔ 

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر بحرین اور برطانیہ کے اہم دورے کریں گی۔ حنا ربانی کھر 10 مارچ کو بحرین میں مناما کانفرس میں شرکت کریں گی۔ حنا ربانی کھر برطانیہ میں کامن ویلتھ فارن منسٹرز کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

ترجمان کے مطابق ہمارے دوست ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی مالی مدد کی ہے۔مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ ساتھ چین سے بھی بات چیت جاری ہے۔

مزیدخبریں