ایک نیوز: پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی خبروں پر لیگی رہنما نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان مشکل وقت سے ضرور گزر رہا ہے لیکن دیوالیہ نہیں ہوگا۔ معاشی ٹیم سخت محنت کررہی ہے۔ مشکل وقت جلد گزر جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اور سینیٹر اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ غلط سیاست نہ کریں ٹی وی پر بیٹھ کر پروپیگنڈا نہ کریں۔ پاکستان مشکل حالات میں ضرور ہے لیکن دیوالیہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایڈونچر کیا گیا اور پاکستان کو 24 ویں سے 47 ویں معیشت تک پہنچا دیاگیا۔ موجودہ مشکل وقت بھی جلد گزر جائے گا۔ موجودہ معاشی ٹیم سخت محنت کر رہی ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی کے تجربات کے مقابلے میں یہ میرے لیے زیادہ مشکل حالات ہیں۔ بجلی کی پیداواری لاگت 3 ہزار ارب روپے ہے جبکہ صرف 1600 ارب روپے کے قریب وصولی ہورہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بطور ملک اور قوم آگے بڑھنے کے قابل ہوگئے ہیں۔