عمران اسماعیل اور عامر کیانی پر فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا

Mar 09, 2023 | 09:53 AM

ایک نیوز: تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی اور عمران اسماعیل کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے دونوں رہنماؤں  کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن راولپنڈی میں درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق غیرمنظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر کرکے شہریوں سے فراڈ کیا گیا ہے۔

مقدمے میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک سمیت 10 ملزمان نامزد ہیں جن میں عامر کیانی کا بیٹا فہد کیانی بھی شامل ہے۔

مزیدخبریں