محمدیوسف کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا امکان

Mar 09, 2023 | 09:39 AM

ایک نیوز: پاکستان اور افغانستان ٹی 20 سیریز سے قبل محمد یوسف کو پاکستان کا عبوری ہیڈ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق محمد یوسف کو ثقلین مشتاق کی جگہ ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔سیریز کیلئے آئندہ چند روز میں ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کیا جائے گا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی 20 میچز 25، 27 اور 29 مارچ کو شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان افغانستان ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے افغانستان کرکٹ بورڈ نے تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا ہے۔  افغانستان کرکٹ بورڈ نے تربیتی کیمپ میں 23 کھلاڑیوں کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جن میں سے سات افغان کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان  ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز 25، 27 اور 29 مارچ کو شارجہ سٹیڈیم میں کھیلے جائے گی۔  23 کھلاڑیوں میں راشد خان، رحمان اللہ گرباز، نجیب زادران، عظمت اورکزئی، نوین الحق ،فضل الحق فاروقی، ابراہیم زادران، عثمان غنی، شاہد کمال، محمد نبی، کریم جنت سکواڈ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ گلبدین نائب، افسر زازئی، حضرت زازئی، شرفودین اشرف، نور احمد، ذاکر خان، فرید ملک ،صدیق اٹل، ننگیال کھاورڑی، نیجت مسعود اور بلال شامی شامل ہیں

مزیدخبریں