نفسیاتی اور جسمانی صحت کیلئے سوشل میڈیا کا بائیکاٹ ضروری قرار

نفسیاتی اور جسمانی صحت کیلئے سوشل میڈیا کا بائیکاٹ ضروری قرار
کیپشن: Boycott of social media is considered necessary for psychological and physical health

ایک نیوز: طبی ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں ہونے والے ہوشربا انکشافات پرنفسیاتی اور جسمانی صحت کیلئے سوشل میڈیا کا بائیکاٹ ضروری قرار دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے مسلسل استعمال سے انسان نفسیاتی ،معاشرتی اور سماجی مسائل کا شکار ہوجاتا ہے، اس لئے انہوں نے نفسیاتی اور جسمانی صحت کیلئے سوشل میڈیا کا بائیکاٹ ضروری قرار دیا ہے۔

 ماہر صحت پروفیسر ڈاکٹر سلطان المطیری کا کہنا ہے کہ صرف ایک ہفتے کے لیے سوشل میڈیا کا مکمل بائیکاٹ کرنے سے صحت اور سماجی تعلقات پر بہترین نتائج دیکھے جا سکتے ہیں، اس کے مسلسل استعمال سے انسان ذہنی ، معاشرتی اور صحت کے مسائل کا شکار ہو جاتا ہے۔

بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں کی رپورٹس میں بھی اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ سوشل میڈیا کا مسلسل استعمال انسان کو نفسیاتی، معاشرتی اور صحت کے مسائل سے دوچار کر رہا ہے۔

مختلف مطالعوں کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ سوشل میڈیا کے بائیکاٹ کے نفسیاتی،معاشرتی اور صحت کے مسائل پر بہتر اثرات مترتب ہوئے ہیں، سوشل میڈیا کے بائیکاٹ سے انسان خوشی و فرحت محسوس کرتا ہے اور اس سے پریشانی، غم، غصہ اور منفی جذبات کا مکمل خاتمہ ہو جاتا ہے۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ کم سے کم وقت کیلئے سوشل میڈیا استعمال کرنا چاہیے اور اس حوالے سے بچوں کی خاص طور پر نگرانی کی جانی چاہیے۔